اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے زیر انتظام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی-کوئٹہ روٹ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے شیڈول فلائٹ آپریشنز کے آغاز میں سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے بلوچستان کے لیے فضائی رابطوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایئر سیال ہفتہ وار پیر، بدھ اور جمعہ کو تین پروازیں چلائے گی اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے فضائی مسافروں …
ایئر سیال کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی-کوئٹہ فلائٹ آپریشن کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے زیر انتظام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی-کوئٹہ روٹ نجی ایئرلائن ایئر سیال کے شیڈول فلائٹ آپریشنز کے آغاز میں سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے بلوچستان کے لیے فضائی رابطوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایئر سیال ہفتہ وار پیر، بدھ اور جمعہ کو تین پروازیں چلائے گی اور کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے فضائی مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔ایئر سیال کی افتتاحی پرواز، 161 ایئربس A320 نے 180 مسافروں کے ساتھ کوئٹہ میں سہ پہر 3:15 پر لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز 199 مسافروں کو لے کر شام 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔
اس حوالہ سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس میں ایئرپورٹ منیجر، اے ایس ایف کے چیف سکیورٹی آفیسر، سی او او اے ٹی سی، پی اے اےکے حکام، ایئر سیال کے نمائندے، فلائٹ عملہ اور ایئرپورٹ کے دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر پورٹ منیجر نے پی اے اے کی سینئر مینجمنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں خدمات کے فروغ کے اقدام کو سراہا اور ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایئر لائن کی حوصلہ افزائی کی کہ لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شامل کرکے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کی خاطر خواہ سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ کوئٹہ ایئر پورٹ جامع ایروناٹیکل اور مسافروں کو سنبھالنے کی سہولیات سے آراستہ ہے جو فلائٹ آپریشن میں اضافے اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کیلئے خدمات کی فراہمی کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے۔








