ایبٹ آباد،آل ٹریڈ فیڈریشن کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ہم خیال گروپ کا شاہین گروپ کی حمایت کا اعلان

ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، مری روڈ ہم خیال گروپ نے شاہین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تجارتی حلقوں کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں،مری روڈ ہم خیال گروپ نے سردار شاہنواز اور سجاد خان جدون کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل کےلئے …

ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، مری روڈ ہم خیال گروپ نے شاہین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تجارتی حلقوں کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں،مری روڈ ہم خیال گروپ نے سردار شاہنواز اور سجاد خان جدون کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہوئے تاجروں کے مسائل کےلئے مل کر چلنے کا اعلان کر دیا،

حمایت کرنے والوں میں اسامہ خان، واصف خان، مہر گل، ولید خان، اجمل خان، تاشمین خان، سردار ارشد، ملک عابد، راجہ نواز، حمزہ خان، ملک وسیم، دائود خان و دیگر شامل ہیں ۔