ایبٹ آباد، کروڑوں روپے کے لین دین کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ایبٹ آباد پولیس نے کروڑوں روپے کے لین دین کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور انچارج شملہ قاسم خان جدون نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں روپوش اشتہاری مجرم قاضی محمد شعیب کو گرفتار لیا۔

ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے کروڑوں روپے کے لین دین کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور انچارج شملہ قاسم خان جدون نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں روپوش اشتہاری مجرم قاضی محمد شعیب کو گرفتار لیا۔ گرفتار ملزم قاضی محمد شعیب کروڑوں روپے کے لین دین کے تنازعے اور کیس میں طویل عرصے سے مطلوب تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پرملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری مجرم کے خلاف ضابطے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اسے عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے۔ ایبٹ آباد پولیس کا عزم ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں اور مفرور ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔