ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، 216 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا

ریسکیو 1122 صوابی نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ترجمان ریسکیو1122 صوابی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122صوابی نے 216 ایمرجنسیز پربروقت خدمات پیش کیں ۔جن میں ٹریفک کے 33،میڈیکل، گرنے اور زچگی کے 168،آگ لگنے کے 6 ، فائرنگ و تشدد کے 5 ، ڈوبنے کا 1 جبکہ دیگر 3 ایمرجنسیزشامل تھیں۔

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نےہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ترجمان ریسکیو1122 صوابی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122صوابی نے 216 ایمرجنسیز پربروقت خدمات پیش کیں ۔جن میں ٹریفک کے 33،میڈیکل، گرنے اور زچگی کے 168،آگ لگنے کے 6 ، فائرنگ و تشدد کے 5 ، ڈوبنے کا 1 جبکہ دیگر 3 ایمرجنسیزشامل تھیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں کے دوران 203 افراد کو بچایا جبکہ 43 مریضوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران مختلف حادثات و واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ریسکیو 1122 صوابی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔