تھانہ ملز پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1274 گرام آئس برآمد کرلی۔
کوہاٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):تھانہ ملز پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1274 گرام آئس برآمد کرلی۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ملز رومان خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم شاہد اقبال کے قبضے سے 671 گرام آئس جبکہ ملزم سراج الدین کے قبضے سے 603 گرام آئس برآمد کی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔







