نیویارک ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایتھوپیئن ایئر لائن کے بوئنگ737طیارہ کے حادثہ کے بعد فضائی مسافروں میں اس طیارہ میں سفر کرنے کے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں جبکہ بوئنگ کمپنی نے 737طیارہ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بوئنگ 737طیارہ دنیا کے کئی ممالک کی ایئرلائنز میں طویل عرصہ سے زیر استعمال ہے جسے محفوظ تصور کیا جاتا تھا تاہم اتوار کو ایتھوپیئن …
ایتھوپیئن ایئر لائن کے طیارہ حادثہ کے بعد فضائی مسافر بوئنگ737 میں سفر کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے، رپورٹ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 12 مارچ (اے پی پی) ایتھوپیئن ایئر لائن کے بوئنگ737طیارہ کے حادثہ کے بعد فضائی مسافروں میں اس طیارہ میں سفر کرنے کے متعلق سوالات جنم لے رہے ہیں جبکہ بوئنگ کمپنی نے 737طیارہ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ بوئنگ 737طیارہ دنیا کے کئی ممالک کی ایئرلائنز میں طویل عرصہ سے زیر استعمال ہے جسے محفوظ تصور کیا جاتا تھا تاہم اتوار کو ایتھوپیئن ایئر لائن کے بوئنگ737طیارہ کے حادثہ کے بعد فضائی مسافر اس میں سفر کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے ہیں جو سیٹ کی کنفرمیشن سے قبل پہلے یہ معلوم کررہے ہیں کہ کیا مطلوبہ پرواز بوئنگ 737کی تو نہیں ہے۔ بیشتر ایئرلائنز کے فضائی مسافروں نے بوئنگ737طیارہ کی پرواز کی سیٹس منسوخ کرادی ہیں۔ ملائشیا کی حکومت نے بوئنگ737طیارہ کے خریداری آرڈرز پر نظرثانی کا بھی فیصلہ کیا لیکن امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بوئنگ737طیارہ کو سفر کے لئے محفوظ قرار دیا ہے۔








