ایران اور روس کی مدد کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا، امریکا

شکاگو ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شام کےبحران کے حل کے لئے واشنگٹن کو ایران اور روس کی مدد کی سخت ضرورت ہے ۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام کا بحران فوجی طاقت سے حل نہیں ہوسکتا کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے ایران اور شام کی مدد کی سخت ضرورت ہے …

شکاگو ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شام کےبحران کے حل کے لئے واشنگٹن کو ایران اور روس کی مدد کی سخت ضرورت ہے ۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام کا بحران فوجی طاقت سے حل نہیں ہوسکتا کہا کہ اس بحران کو حل کرنے کے لئے ایران اور شام کی مدد کی سخت ضرورت ہے – جان کیری نے شیکاگو میں بین الاقوامی تعلقات کونسل میں شام کے بحران کے حل کے موضوع پر تقریرکرتے ہوئے کہا کہ بعض ناکامیوں کے باوجود یہ حقیقت اپنی جگہ باقی ہے کہ شام کے بحران کو سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتاہے ۔جان کیری نے کہا کہ بہت سے حلقوں کا اس بات پر یقین ہے کہ شام کے بحران کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا ۔

Leave a Reply