تہران ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر نے ایران اور لاطینی امریکا کے ملکوں منجملہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زودیا ہے۔صدر حسن روحانی نے تہران میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات میں کہاکہ ایران کی خارجہ پالیسی میں لاطینی امریکا کے ممالک منجملہ وینزوئیلا کا خاص مقام ہے اور ان ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع ایران کے لئے خاص …
ایران اور وینزو یلاکے صدور کی ملاقات

مزید خبریں
تہران ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے صدر نے ایران اور لاطینی امریکا کے ملکوں منجملہ ایران اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زودیا ہے۔صدر حسن روحانی نے تہران میں وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات میں کہاکہ ایران کی خارجہ پالیسی میں لاطینی امریکا کے ممالک منجملہ وینزوئیلا کا خاص مقام ہے اور ان ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع ایران کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں دہشت گردی کے خطرے اور دہشت گردی کے مقابلے کے لئے سبھی ملکوں کے تعاون کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور جو ممالک دہشت گرد گروہوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں یہ گروہ ایک دن خود ان ہی کے لئے بلائے جان بن جائیں گے ۔








