اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم کیاگیا ہے۔جمعرات کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کی ائیر فلائٹ 826 (A319)، مشہد اور زاہدان سے ہوتی ہوئی گزشتہ رات کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو اس کا شاندار واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریبِ اسٹیٹ لاؤنج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی گورنر …
ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ایران ایئر کی پہلی پرواز کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار خیرمقدم کیاگیا ہے۔جمعرات کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران کی ائیر فلائٹ 826 (A319)، مشہد اور زاہدان سے ہوتی ہوئی گزشتہ رات کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو اس کا شاندار واٹر کینن سلوٹ کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
افتتاحی تقریبِ اسٹیٹ لاؤنج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔ ایرانی قونصل جنرل اور دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے۔یہ پرواز اب ہفتہ وار بنیادوں پر ہر بدھ کو رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچا کرے گی۔ایران ائیر کی کوئٹہ پہنچنے والی فلائٹ میں 30 جبکہ واپس جاتے ہوئے اس پر 120 مسافر سوار تھے۔








