واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ وہ ایران بارے پالیسی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف رکھتے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطا بق انہوں نے کہا کہ پالیسی پر ان کے اعتراضات کو آپس کے تعلقات کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ ٹلرسن پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے کے …
ایران بارے پالیسی پر صدر کے ساتھ اختلافات ہیں، امریکی وزیر خارجہ
مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ وہ ایران بارے پالیسی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختلاف رکھتے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطا بق انہوں نے کہا کہ پالیسی پر ان کے اعتراضات کو آپس کے تعلقات کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ ٹلرسن پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے کے حامی تھے لیکن صدر ٹرمپ نے اس سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی بعض ٹویٹس میں خارجہ امور کے تناظر میں ٹلرسن کی صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی میڈیا پر ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں جن کے مطابق وزیر خارجہ ٹلر سن جلد مستعفی ہو سکتے ہیں۔








