اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پربہیمانہ اور وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود کشمیریوں کی اس جدوجہد کو دبانے میں بھارت بُری طرح ناکام ہوگیا ہے۔انہوں نے یہ بات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب …
ایران میں پاکستانی سفیر آصف درانی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پربہیمانہ اور وحشیانہ تشدد کیا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود کشمیریوں کی اس جدوجہد کو دبانے میں بھارت بُری طرح ناکام ہوگیا ہے۔انہوں نے یہ بات کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایران میں پاکستان کے سفیر نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے برہان وانی شہید کے ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا اور خاص طورپرمعصوم کشمیری نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر قتل کیے جانے کے واقعات میںبے انتہا اضافہ ہوا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بیلٹ گنوں کے استعمال جیسے نئے ہتھکنڈے استعمال کے جارہے ہیں اور ہزاروں”نصف بیوائیں“ گذشتہ کئی سالوں سے اپنے گمشدہ خاوندوں کی منتظر ہیں۔آصف درانی نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات دیرینہ حل طلب ہیں اور اس ضمن میں اقوام متحدہ کی قراردادیں نہ صرف اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ یہ عالمی ضمیر کا بھی امتحان ہے۔








