تہران ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایران نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی …
ایران کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

مزید خبریں
تہران ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) ایران نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے پاکستان کی حکومت، قوم اور اس دہشت گردی کے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا دوسری جانب ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام محمد جعفر منتظری نے بھی، جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، کوئٹہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے ملاقات میں اس واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔








