اقوام متحدہ ۔29جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں ایران کے حوالہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر فیصلہ کن رد عمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایرانی مندوب نے امریکی صدر کے مذکورہ بیان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی …
ایران کے حوالہ سے امریکی صدر کے بیان پر فیصلہ کن رد عمل دیا جائے، ایرانی مندوب کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔29جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں ایران کے حوالہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر فیصلہ کن رد عمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایرانی مندوب نے امریکی صدر کے مذکورہ بیان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہےاور مطالبہ کیا ہے کہ اس بیان کو سختی سے مسترد کیا جائے اور اس کی واضح مذمت کی جائے۔
امیر سعید نےاپنے خط میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز، اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے واضح طور پر منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے رویے سے علاقائی کشیدگی بڑھے گی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی مسلح حملے یا جارحیت کی صورت میں ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور لوگوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا اپنا حق استعمال کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کے کسی بھی غیر متوقع نتائج کی مکمل اور براہ راست ذمہ داری امریکا پر عائد ہو گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی ایران روانگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاز اور اس کے ساتھ موجود ٹاسک فورس ضرورت پڑنے پر تیز رفتاری اور شدت کے ساتھ اپنا مشن انجام دینے کے لیے تیار ہے اور اس کی اہلیت رکھتی ہے۔








