ایران کے ساتھ تمام آپشنز پر بات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام آپشنز پر بات کے لیے تیار ہیں ۔العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی معاہدہ کرنے کا آپشن موجود ہے،تمام آپشنز میز پر ہیں اور ہم ان کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منظور کردہ …

واشنگٹن ۔30جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام آپشنز پر بات کے لیے تیار ہیں ۔العربیہ اردو کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی معاہدہ کرنے کا آپشن موجود ہے،تمام آپشنز میز پر ہیں اور ہم ان کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منظور کردہ کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ امریکی سینٹ کام نے اس ہفتے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہیم لنکن کی قیادت میں ایک بحری سٹرائیک فورس کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ فورس ضرورت پڑنے پر ایران پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

مزید خبریں