اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان توانائی بحران پر قابو پا سکتا ہے اور سستی بجلی فراہم کرکے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں …
ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کااسلام آباد چیمبر کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان توانائی بحران پر قابو پا سکتا ہے اور سستی بجلی فراہم کرکے پاکستان کی معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت میں بہتر ہوئی ہے جو 2017میں 1.2ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت ابھی بھی دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کر رہا ہے لہذا پاکستان کی تاجر برادری ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے۔ایک دوسرے کے ملک میں بینک برانچیں کھولنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایران کے سفیر نے کہا کہ بینک برانچیں کھولنے کیلئے کچھ تکنیکی امور پر بات چیت کی ضرورت ہے جس کیلئے وقت درکار ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اب معاملہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے کیونکہ ایران دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو بینکوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی قابل عمل بندوبست کیلئے تیار ہے۔








