تہران۔ یکم مئی(اے پی پی)ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز ایک نئی آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ریفائنری کی تعمیر سے ایران پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرے گا۔یہ ریفائنری بندرعباس میں قائم کی گئی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنا ایران کے …
ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک نئی آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
تہران۔ یکم مئی(اے پی پی)ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز ایک نئی آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ریفائنری کی تعمیر سے ایران پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرے گا۔یہ ریفائنری بندرعباس میں قائم کی گئی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنا ایران کے لئے باعث فخر ہے۔واضح رہے کہ ایران اس وقت 64ملین لیٹر پیٹرول تیار کرتا ہے۔جبکہ ملکی ضروریات کے لئے 12 ملین لیٹر درآمد کیا جاتا ہے۔








