ایرینا سبالینکا نے شینزن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

شینزن ۔ 5 جنوری (اے پی پی) بیلاروس کی سٹار کھلاڑی ایرینا سبالینکا نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے امریکن کھلاڑی ایلیسن رسکی کو شکست دی۔ چین میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں سبالینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی ایلیسن رسکی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6، (7-2) اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔