اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت متعلقہ تھانوں کے زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ پولیسنگ کے معاملات اور عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں امن و امان کو …
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا جرائم پر گرفت مضبوط کرنے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت متعلقہ تھانوں کے زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ پولیسنگ کے معاملات اور عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں امن و امان کو مضبوط بنانے، پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی موثر خدمات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اجلاس کے دوران ایس ایس پی پولیس حکام کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، جرائم کی موثر روک تھام، گشت بڑھانے، شفاف اور معیاری تفتیش اور منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مکمل طور پر چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایس پی قاضی علی رضا نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ داری کے ساتھ چوبیس گھنٹے شہریوں کی خدمت اور تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔








