اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ سال 2025پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل فائدہ مند اور اعتماد کا سال ثابت ہوا ہے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی کے حوالہ سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اورکے ایس ای 100 انڈیکس کا 174400 …
ایس ای 100انڈکس کا ایک لاکھ 74ہزارپوائنٹس کوعبورکرنا تاریخی سنگ میل ہے ، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ سال 2025پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل فائدہ مند اور اعتماد کا سال ثابت ہوا ہے۔پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی بلندی کے حوالہ سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اورکے ایس ای 100 انڈیکس کا 174400 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنا ایک تاریخی کامیابی اورنیا ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے جنوری 2025 سے اب تک امریکی ڈالر کے لحاظ سے 50فیصد منافع فراہم کیا ہے اس سنگ میل کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیاکی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہو چکی ہے ۔ خرم شہزادنے کہاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال 2025 سرمایہ کاروں کے لیے مسلسل فائدہ مند اور اعتماد کا سال ثابت ہوا اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ 18ماہ میں37فیصد اضافے سے اس وقت 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سرمایہ کارسٹاک مارکیٹ کاحصہ بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کے ایس ای 100انڈکس کا ایک لاکھ 74ہزارپوائنٹس کوعبورکرنا تاریخی سنگ میل ہے جوحکومت کی موثر معاشی پالیسیوں، مالی نظم و ضبط، جامع اصلاحات اور معاشی استحکام کی عکاسی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ سنگِ میل حکومتی کارکردگی، موثر اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔








