ایشیائی حصص بازاروں میںتیزی،ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا،ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور سونے کے نرخ کم ہوئے۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز میں 0.3فیصد اضافہ ہوا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ آسٹریلین شئیرز میں 0.5فیصد کمی آئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کا ڈی ایکس وائے انڈکس میں 0.3فیصد اضافہ …

ٹوکیو ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا،ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور سونے کے نرخ کم ہوئے۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز میں 0.3فیصد اضافہ ہوا۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ آسٹریلین شئیرز میں 0.5فیصد کمی آئی۔ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کا ڈی ایکس وائے انڈکس میں 0.3فیصد اضافہ ہوا اور انڈکس 93.856 پر رہا۔فوریکس مارکیٹ میں یورو کی شرح تبادلہ 0.2 فیصد کی کمی کے ساتھ 1.1706ڈالر رہی۔ڈالر کی قدر میں ین کے مقابلے 0.3 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی شرح تبادلہ 113.13ین پر رہی۔ایشیائی فیوچرز سپاٹ میں سونے کے نرخ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1,269.40ڈالر فی اونس پر طے ہوئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply