ٹوکیو ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی کے حصص بازاروں میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 158.22 پوائنٹس کی کمی سے 16506.60 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.26 …
ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 28 جولائی (اے پی پی) ٹوکیو، ہانگ کانگ اور شنگھائی کے حصص بازاروں میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 158.22 پوائنٹس کی کمی سے 16506.60 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.26 فیصد یا 57.77 پوائنٹس کی کمی سے 22161.22 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ شنگھائی حصص بازار میں بھی کمی کا رجحان رہا اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.44 فیصد یا 13.16 پوائنٹس کی کمی سے 2978.83 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تاہم سڈنی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور ایس اینڈ پی/اے ایس ایکس انڈیکس 0.34 فیصد یا 18.70 پوائنٹس کے اضافے سے 5558.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔








