ایشیائی فوریکس میں جاپانی ین کا راج،ڈالر، پاﺅنڈ اور یورو ڈگمگا گئے

ٹوکیو۔07 ستمبر(اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں جمعہ کو جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گر گئی جس کی وجہ کینیڈا کے بعد امریکا کا تجارتی معاہدوں کے جائزے کے لئے جاپان کی جانب آنے کے امکانات کے اثرات ہیں۔ٹوکیو فوریکس میں جاپانی ین تمام کرنسیوں کو پچھاڑتا ہوا آگے نکل گیا ،امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ راتوں رات 0.17فیصد گرنے کے بعد جمعہ کی صبح وقفہ پر …

ٹوکیو۔07 ستمبر(اے پی پی)ایشیائی فوریکس میں جمعہ کو جاپانی ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گر گئی جس کی وجہ کینیڈا کے بعد امریکا کا تجارتی معاہدوں کے جائزے کے لئے جاپان کی جانب آنے کے امکانات کے اثرات ہیں۔ٹوکیو فوریکس میں جاپانی ین تمام کرنسیوں کو پچھاڑتا ہوا آگے نکل گیا ،امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ راتوں رات 0.17فیصد گرنے کے بعد جمعہ کی صبح وقفہ پر 110.57 ین رہی جبکہ پاﺅنڈ اور یورو کی شرح تبادلہ بھی ین میں گر گئی ان کی ٹریڈینگ 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 142.88 ین فی پاﺅنڈ اور128.39 ین فی یورو اور پر ہوئی۔آسٹریلین ڈالر بھی 0.6 فیصد گراوٹ کے ساتھ 79.20 ین فی آسٹریلوی ڈالر پر آگئی۔امریکی ڈالر کے مقابلے آسٹریلوی ڈالر کی شرح تبادلہ 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 0.7145 ڈالر رہی۔یورو کی امریکی ڈالر میں شرح تبادلہ 1.1617ڈالر اور پاﺅنڈ کی 1.2928 ڈالر رہی۔چینی کرنسی 6.8410 یوان فی ڈالر رہی۔