ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ مےں قومی ٹےم کے انتحاب کےلئے کھلاڑےوں کے دو روزہ ٹرائلز (آج) اسلام آباد میں ہوں گے

Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فےڈرےشن (پی اےچ اےف) کے زےر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ مےں قومی ٹےم کے انتحاب کےلئے کھلاڑےوں کے دو روزہ ٹرائلز (آج) جمعرات کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کے مطابق ٹرائلز مےں 35 کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایونٹ کےلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان عید الاضحی کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کیمپ نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربےتی کےمپ مےں 50 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہےں۔