ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں افغانستان، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، ملائیشیائ، سنگاپور، میزبان تھائی لینڈ، برونائی، نیپال، ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، تائیوان، ایران، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 6 اگست تک جاری رہے گی۔