ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی ) ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سوموار کے روز بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں جاری رہا ۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنزمیں ٹریننگ کی ۔ خواجہ جنید نے بتایا کہ کیمپ میں 34کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ یورپ میں لیگ کھیلنے والے تین کھلاڑی فرید احمد، محمد راشد …

لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی ) ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ سوموار کے روز بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں جاری رہا ۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے دو مختلف سیشنزمیں ٹریننگ کی ۔ خواجہ جنید نے بتایا کہ کیمپ میں 34کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ یورپ میں لیگ کھیلنے والے تین کھلاڑی فرید احمد، محمد راشد اور رضوان سینئر 8 سے 10 اکتوبر تک کیمپ میں رپورٹ کریں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد 37 ہوجائے گی۔

Leave a Reply