اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر بیرون ملک جانے والے مسافر حسنین رضا کو آف لوڈ کر دیا۔ ملزم نے نارتھ سائپرس کے لیے ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق شدہ ڈگریاں پیش کی تھیں۔ پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ اسناد ایجنٹ شعیب طارق سے 6 لاکھ …
ایف آئی اے امیگریشن کارروائی ،جعلی تعلیمی اسناد پر بیرون ملک جانے والامسافرگرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی تعلیمی اسناد پر بیرون ملک جانے والے مسافر حسنین رضا کو آف لوڈ کر دیا۔ ملزم نے نارتھ سائپرس کے لیے ایچ ای سی اور وزارت خارجہ کی جعلی تصدیق شدہ ڈگریاں پیش کی تھیں۔
پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ اسناد ایجنٹ شعیب طارق سے 6 لاکھ 70 ہزار روپے کے عوض حاصل کیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔








