وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
فتنۃ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وفاقی وزیرِ ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ بہادر جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع، امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیاب کارروائیاں قومی عزم اور فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور فتنۃ الہندوستان کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ اسی جذبے سے جاری رہے گی۔







