لاہور۔20نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کرغز ستان جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمکے پاسپورٹ پر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا جعلی پروٹیکٹر چسپاں تھا، جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کی رسید بھی …
ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی،جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی

مزید خبریں
لاہور۔20نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کرغز ستان جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا ۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمکے پاسپورٹ پر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا جعلی پروٹیکٹر چسپاں تھا، جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس کی رسید بھی جعلی ثابت ہوئی۔ایف آئی اے نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔








