وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی 2 انسانی سمگلر گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں احسن علی خان اور عاطف محمود بٹ شامل ہیں
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے، ترجمان ایف آئی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی 2 انسانی سمگلر گرفتار کئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں احسن علی خان اور عاطف محمود بٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم احسن علی خان ایران میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریوں سے رقوم وصول کرنے والے نیٹ ورک میں ملوث نکلا اور ملزم سے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک، مالی لین دین اور دیگر سہولت کاروں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم احسن علی خان کو ایف آئی اے لاہور کی سپیشلائیزڈ لا انفورسمنٹ یونٹ ( Swat Team) کے ذریعے گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عاطف محمود نے شہری کو فرانس ورک ویزا کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔







