اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ادارے کے اندر خود احتسابی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ’اردلی روم‘ کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 5 اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ دیگر کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔بغیر این او سی بیرون ملک تعلیم …
ایف آئی اے میں کڑے احتساب کا عمل جاری، بدعنوانی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 4 اہلکار ملازمت سے برخاست

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ادارے کے اندر خود احتسابی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ’اردلی روم‘ کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز میں ملوث 5 اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ دیگر کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔بغیر این او سی بیرون ملک تعلیم کے لیے داخلہ لینے پر اے ایس آئی نعمان خالد ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔لیڈی کانسٹیبل ساجدہ پروین ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر ملازمت سے برخاست کر دی گئیں۔
بک بائنڈر امبر جبین کو اختیارات سے تجاوز اور رشوت لینے کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔نائب قاصد کاشف حمید کو غیر حاضری پر ملازمت سے برخاستگی کی سزا سنائی گئی۔کانسٹیبل عبید ابراہیم کو شہری کو ہراساں کرنے کے جرم میں 2 سال کے لیے ترقی روکنے کی سزا دی گئی۔ڈیوٹی اور ٹریننگ کے معاملات میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔سٹاف کار ڈرائیور نوید قمر کو چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر آخری وارننگ جاری کی گئی۔
کانسٹیبل جمال محی الدین کو ٹریننگ کورس میں بروقت شمولیت نہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔اس کے علاوہ ڈیوٹی اور کورس سے غیر حاضر مزید 2 اہلکاروں کو بھی تنبیہ کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا مقصد قانونی اور پیشہ ورانہ معیارات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ادارے کی ساکھ پر سمجھوتہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی تاکہ عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔








