ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):سینیٹ میں قائد ایوان و وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر تمام اداروں نے کام کیا۔

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کے نکتہ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور ساتھ دیا، پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

قبل ازیں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، حکومت نے قانون سازی اور مسلسل محنت کی جس کے باعث پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل رہا ہے۔