لاہور۔5فروری (اے پی پی):شہر لاہور میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے بسنت صفائی انتظامات مکمل کر لیے۔بسنت صفائی پلان کے مطابق افسران و صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکینوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بسنت صفائی پلان پر 6 سے 8 فروری تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ایل …
ایل ڈبلیو ایم سی نے بسنت صفائی انتظامات مکمل کر لیے ہیں،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔5فروری (اے پی پی):شہر لاہور میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے بسنت صفائی انتظامات مکمل کر لیے۔بسنت صفائی پلان کے مطابق افسران و صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکینوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بسنت صفائی پلان پر 6 سے 8 فروری تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے20 ہزار سے زائد ورکرز، ڈرائیورز، 2500 لوڈر رکشے خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔خصوصی صفائی انتظامات کے تحت اندرون لاہور کے 12 دروازوں اور تاریخی مقامات کے گرد واشنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
بسنت فیسٹیول پر شہر بھر کے تمام کائٹ زونز میں بہترین صفائی اقدامات کے لیے تینوں شفٹوں میں عملہ تعینات رہے گا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والے دکانداروں کو پیپر ویسٹ ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔بسنت کے موقع پر ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی۔گلی ،محلوں اور سڑکوں پر گری پتنگیں اور الجھی ڈور فوری ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی عملہ متحرک رہے گا۔
بسنت کے موقع پر فوڈ اسٹریٹس اور فوڈ اسٹالز کے گرد اضافی صفائی عملہ تعینات رہے گا۔ورکرز کی حاضری، آپریشنل گاڑیوں کی ورکنگ سینٹرل کنٹرول سے مانیٹر کی جائے گی۔ مزید برآں لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی آگاہی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں جو شہریوں میں بسنت منانے سے متعلق حفاظتی اور صفائی آگاہی پمفلٹس تقسیم کر رہی ہیں جبکہ پتنگ اور ڈور سے پیدا ہونے والے کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے پر بھی شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔بسنت فیسٹیول کے بعد9 فروری کو گرینڈ صفائی آپریشن کے ذریعے شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔








