لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے109املاک سربمہرکر دیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے
ایل ڈی اے کا فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن ، 109املاک سربمہر

مزید خبریں
لاہور۔22جون (اے پی پی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے109املاک سربمہرکر دیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ٹیموں نے سمن آباد، شاد باغ، گلشن راوی، گلبرگ، فیصل ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور فیصل ٹائون میں 28 املاک سربمہرکر دیں۔
غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سمن آباد، شادباغ اور گلشن راوی میں 56 املاک سیل کردیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹائون میں 25املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران، فوڈ پوائنٹ، بیوٹی سیلون، کلینک، بیکری، فارمیسی،آٹو ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹائون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔








