راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ آئے روز ہمیں کسی نہ کسی کے بارے میں سننے کو ملتا ہے کہ فلاں بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا، ہمیں اس بات کو سمجھنا ہے کہ ایمبولینس محض ایک سواری نہیں ہے بلکہ وہ زندگی اور موت میں …
ایمبولینس زندگی اور موت میں پھنسی جان سے ہمدردی کی ایک علامت ہے ،سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ آئے روز ہمیں کسی نہ کسی کے بارے میں سننے کو ملتا ہے کہ فلاں بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا، ہمیں اس بات کو سمجھنا ہے کہ ایمبولینس محض ایک سواری نہیں ہے بلکہ وہ زندگی اور موت میں پھنسی ہوئی جان سے ہمدردی کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے ان نجی اور سرکاری اداروں کو سراہا جو ٓا ئی سی ٓا ر سی کے شانہ بشانہ اس اہم مقصد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہےں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بین الاقوامی ریڈ کراس اور پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایمبولینس کو راستہ دیں،زندگی کو راستہ دیں کے عنوان سے ملک گیر مہم شروع کی گئی جس سے 30 سے زائد پارٹنر اداروں نے تعاون کیا ، جس مےں سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکےو1122 ملک کی سب سے بڑی ایمرجینسی سروس اور پنجاب میں ہسپتال سے مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں منتقلی کی وجہ سے بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے اہم پارٹنر کی حیثیت رکھتا ہے ۔








