دبئی ۔ 21 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بلے باز نیروشن ڈکویلا کو دو میچز کیلئے معطل کر دیا، پابندی کے باعث ڈکویلا کینگروز کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی (آج) بدھ کو …
ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار، سری لنکن بلے باز نیروشن ڈکویلا دو میچز کیلئے معطل

مزید خبریں
دبئی ۔ 21 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بلے باز نیروشن ڈکویلا کو دو میچز کیلئے معطل کر دیا، پابندی کے باعث ڈکویلا کینگروز کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا اور آئی لینڈرز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈکویلا نے غلط آﺅٹ ہونے پر ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا








