اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) تصور عباس بوسال کی سربراہی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار ساہیوال محمد بخش بھرتھ کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا
اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، نائب تحصیلدار 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 11 ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) تصور عباس بوسال کی سربراہی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے نائب تحصیلدار ساہیوال محمد بخش بھرتھ کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد بخش بھرتھ نے مدعی مقدمہ سید ابوالحسن کاظمی سکنہ نہنگ فتح والا، تحصیل سرگودھا سے جائیداد کی تقسیم کے معاملہ میں 30 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کے مطابق بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور حکومت پنجاب کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مدثر حنیف بھٹی کی سربراہی میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔







