سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر نادر کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر کی ضمانت منظور کرلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے مبینہ طور پر گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر نادر کی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگر رشتہ دار گردہ نہ دے تو خصوصی اجازت لینا ہوتی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر کے موبائل فون کے فرانزک تجزیے سے معلوم ہوا کہ وہ 65 ٹرانسپلانٹ کیسز میں شامل رہا ہے۔ ڈاکٹر کا لکھا ہوا نسخہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ موجودہ کیس میں ٹرانسپلانٹ ہونے سے پہلے ہی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر صرف گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں مصروف ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے ڈاکٹر نادر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔







