اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے کے بجٹ سے رواں سال سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور اور عالیہ کامران کے سوال کے جواب میں گل اصغر خان نے کہا کہ صرف چمن کراچی موٹر وے کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے …
این ایچ اے کے بجٹ سے رواں سال سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات گل اصغر خان نے کہا ہے کہ این ایچ اے کے بجٹ سے رواں سال سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور اور عالیہ کامران کے سوال کے جواب میں گل اصغر خان نے کہا کہ صرف چمن کراچی موٹر وے کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک فلائی اوور اور ایک انٹرچینج بنائے گئے جو فعال ہوچکے ہیں۔








