این اے فورمیں ٹرن آﺅٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کر تاریخ سازدھاندلی کی گئی،امیرمقام پرویزخٹک نے اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ جوکیااسکا بدلہ عوام2018میںلیںگے پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک نے ٹرن آﺅٹ سے کہیںزیادہ ووٹ ڈال کرتاریخ سازدھاندلی کی ہے،راتوںرات پریزائڈنگ آفیسر سمیت دیگرعملے کی ڈیوٹیاں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ …
این اے فورمیں ٹرن آﺅٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کر تاریخ سازدھاندلی کی گئی،امیرمقام

مزید خبریں
این اے فورمیں ٹرن آﺅٹ سے کہیں زیادہ ووٹ ڈال کر تاریخ سازدھاندلی کی گئی،امیرمقام
پرویزخٹک نے اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ جوکیااسکا بدلہ عوام2018میںلیںگے
پشاور۔27اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان اور پرویزخٹک نے ٹرن آﺅٹ سے کہیںزیادہ ووٹ ڈال کرتاریخ سازدھاندلی کی ہے،راتوںرات پریزائڈنگ آفیسر سمیت دیگرعملے کی ڈیوٹیاں تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھلواڑکیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ بظاہرتحریک انصاف کے کیمپ خالی نظرآرہے تھے مگر بیلٹ باکس سے ہزاروںووٹ نکل کرتحریک انصاف کے اپنے پولنگ ایجنٹس بھی نتائج پرحیران رہ گئے،عمران خان کامقصدصرف سیٹ جیتنا ہے نہ کے عوام کے فلاح بہبوداورعلاقے کی ترقی،پرویزخٹک نے جس دھاندلی سے حلقہ این اے فورکاالیکشن جیتاہے بچہ بچہ اس سے واقف ہے،حساب کتاب کے بغیرٹرن آﺅٹ نکال کرخودبھانڈہ پھوٹ دیاہے جس سے عمران خان خودبھی واقف ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میںلسٹیں مرتب کرنے کے بعدمن وعن الیکشن کمیشن نے مراسلے جاری کردیئے،عملے کی تعیناتی میںبھی وزیراعلیٰ نے دھاندلی کرکے چوردروازے کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ اگرمیرے پاس ثبوت نہ ہوتے توخودوزیراعلیٰ اورعامرایوب کوٹیلیفون کرکے مبارکباددیتا،مگراین اے فورکے ضمنی انتخابت میںہونیوالے دھاندلی کاثبوت موجودہے جبکہ تحریک انصاف والے ثبوت بناثبوت الزام لگاتے ہیں،پرویزخٹک نے اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے عوام کے مینڈیٹ کیساتھ جوکیااسکا بدلہ عوام2018میںلیںگے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








