این اے 27 پشاور۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے نور عالم خان 71 ہزار 158 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 پشاور ۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نور عالم خان 71 ہزار 158 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار حاجی غلام علی 39 ہزار 310 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 پشاور ۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نور عالم خان 71 ہزار 158 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار حاجی غلام علی 39 ہزار 310 ووٹ حاصل کر کے دوسرے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی امیدوار عاصمہ عالمگیر 24 ہزار 2 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہےں۔ حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 45.83 فیصد رہی۔

مزید خبریں