اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میںقائم کئے گئے 40مدرسہ سکولوں میں 936 طلباء کے داخلے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے معاون رائے ریاض حسین نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ مدرسہ کے طلباءکو دنیاوی تعلیم فراہم کرنے کے لئے این سی …
این سی ایچ ڈی نے اسلام آباد میںقائم کئے گئے 40مدرسہ سکولوں میں 936 طلباءکاداخلے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی)قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ( این سی ایچ ڈی) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میںقائم کئے گئے 40مدرسہ سکولوں میں 936 طلباء کے داخلے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ این سی ایچ ڈی کے ذرائع ابلاغ کے معاون رائے ریاض حسین نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ مدرسہ کے طلباءکو دنیاوی تعلیم فراہم کرنے کے لئے این سی ایچ ڈی نے مدسہ سکول پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مدرسہ میں داخل کئے جانے والے طلباءکی تعداد یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور عوام میں مقبولیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مدرسہ سکولوں میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباءکو پہلی سے پانچویں جماعت تک سائنس، حساب ، معاشرتی علوم اور انگریزی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ رائے ریاض حسین نے کہا کہ مدرسہ سکولوں میں اساتذہ کا انتخاب مکمل میرٹ پر ٹیسٹ و انٹرویو پرکیا گیا تاکہ طلباءکو بہترین تعلیم فراہم کی جاسکے۔ اس منصوبے کا مقصد دینی مدارس میں طلباءکو دنیاوی تعلیم بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پانی زندگی میں کامیاب ہو سکیں اور بہتری شہری بن سکے ۔ یہ منصوبہ مدرسہ کے طلباءکو اپنی تعلیمی قابلیت کو بہتر بنانے اور مستقبل میں بہتر مواقع فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔








