اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔ جمعہ کو ایوا ن بالا کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز 2015 …
ایوان بالا میں سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی گئی۔ جمعہ کو ایوا ن بالا کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ سینیٹر بریگیڈیئر (ر) جان کینتھ ولیمز 2015 سے 2021 تک خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے رکن رہے ، انہوں نے قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا، ان کا انتقال 23 دسمبر 2025 کو ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن اور دیگر نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔








