اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ نے جموں و کشمیر پر 27 اکتوبر1947ءکو غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف قرارداد مذمت کی منظوری دیدی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر …
ایوان بالا کا اجلاس، جموں و کشمیر پر 27 اکتوبر1947ءکو غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف قرارداد مذمت منظور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) سینٹ نے جموں و کشمیر پر 27 اکتوبر1947ءکو غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف قرارداد مذمت کی منظوری دیدی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا 27 اکتوبر 1947ءکو جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی افواج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری تشدد کے معاملے پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔








