ایوان کی کارروائی چلانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں جو مناسب بات نہیں ہے‘ آج میڈیا کا دور ہے‘ وہاں پر بجٹ تجاویز حکومتی کارکردگی سمیت دیگر امور کا روزانہ موازنہ کیا جاتا ہے‘ محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی تجویز اچھی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبات بڑھتے جارہے ہیں جو مناسب بات نہیں ہے‘ آج میڈیا کا دور ہے‘ وہاں پر بجٹ تجاویز حکومتی کارکردگی سمیت دیگر امور کا روزانہ موازنہ کیا جاتا ہے‘ محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی تجویز اچھی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ محمود خان اچکزئی کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔ اس سے قبل محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی جانب سے جو اعتراض کیا گیا ہے اس غبارے سے ہوا نکال دینی چاہیے‘ اس وقت ایک قانون پاس کرنا چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر بحث کی تقریر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی اور اپوزیشن لیڈر بھی وزیر خزانہ کی طرح براہ راست تقریر کر سکے گا۔ صدر کا خطاب بھی ہونا ہے اس لئے حالات کو بہتر کیا جائے جس کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ تجویز اچھی ہے۔ ہم ایوان میں اکثریت میں ہیں‘ ہمارا رویہ مثبت ہے اور ہم کہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی چلانا دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply