ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس ایجنسی کی جانب سے ایکریڈیٹیشن کونسلز کے نمائندگان کیلئے اورینٹیشن سیشن

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے ذیلی ادارے کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے ) نے ایچ ای سی کے زیرِ قیام ایکریڈیٹیشن کونسلز کے نمائندگان کے لئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن ریکواب کے نفاذ کے آغاز کے لئے منعقد کیا گیا جو پاکستان پری سیپٹس، سٹینڈرڈز اینڈ گائیڈلائنز فار کوالٹی ایشورنس اِن ہائر ایجوکیشن (پی ایس جی-2023) کا بنیادی جزو ہے۔ …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے ذیلی ادارے کوالٹی ایشورنس ایجنسی (کیو اے اے ) نے ایچ ای سی کے زیرِ قیام ایکریڈیٹیشن کونسلز کے نمائندگان کے لئے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا۔ یہ سیشن ریکواب کے نفاذ کے آغاز کے لئے منعقد کیا گیا جو پاکستان پری سیپٹس، سٹینڈرڈز اینڈ گائیڈلائنز فار کوالٹی ایشورنس اِن ہائر ایجوکیشن (پی ایس جی-2023) کا بنیادی جزو ہے۔

پی ایس جی-2023 ایک جامع فریم ورک ہے جو 2021 میں کیو اے اے-یوکے کے اشتراک اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ذریعے تیار کیا گیا۔ اس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے معیار کی یقین دہانی کے لئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کو مقامی ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پی ایس جی-2023 کا نفاذ پاکستان میں تعلیمی معیار کو عالمی سطح کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا جس سے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔