کویٹو۔13نومبر (اے پی پی):ایکواڈور کی سب سے بڑی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جیل انتظامیہ کے حوالےسے بتایا کہ جنوب مغربی شہر گویاکیل کی لیٹورل جیل میں گزشتہ روز شروع ہوئیں۔ انتظامیہ کے مطابق پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے جیل کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام …
ایکواڈور کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں، 15 افرادہلاک ، 14 زخمی

مزید خبریں
کویٹو۔13نومبر (اے پی پی):ایکواڈور کی سب سے بڑی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15 قیدی ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے جیل انتظامیہ کے حوالےسے بتایا کہ جنوب مغربی شہر گویاکیل کی لیٹورل جیل میں گزشتہ روز شروع ہوئیں۔ انتظامیہ کے مطابق پولیس اور مسلح افواج کے دستوں نے جیل کا مکمل کنٹرول حاصل کر کے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام نے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ اس جیل میں منظم جرائم اور منشیات کی سمگلنگ کے گروہوں سے منسلک قیدیوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔ایکواڈورکے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 سے اب تک ایسے واقعات میں 400 سےزیادہ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔








