اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ نے سال 2016ءکے دوران 1.873 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا ہے جس سے کمپنی کی جانب سے اپنے حصہ داروں کے لئے 150 فیصد کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ ای ایف یو کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2016ءکے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 18.73 فیصد تک بڑھ گئی …
ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ نے سال 2016ءکے دوران 1.873 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ نے سال 2016ءکے دوران 1.873 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا ہے جس سے کمپنی کی جانب سے اپنے حصہ داروں کے لئے 150 فیصد کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ ای ایف یو کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2016ءکے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 18.73 فیصد تک بڑھ گئی ۔ کمپنی کے منافع میں اضافہ کے نیتجہ میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصہ داروں کے لئے 12روپے فی حصص یعنی 120 فیصد کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے اس طرح سال 2016ءکے لئے کمپنی کی جانب سے اپنے حصہ داروں کو مجموعی طور پر 15روپے فی حصص یعنی 150 فیصد کیش ڈیوڈنڈ دیا گیا ہے۔






