اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 77لاکھ روپے کی79.18کلو گرام منشیات برآمد ، 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار کارروائیوں میں 77لاکھ روپے سے زائد مالیت کی79.18کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 180گرام وزنی 8کوکین بھرے …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس (اے این ایف )نےملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار کارروائیوں میں 77لاکھ روپے سے زائد مالیت کی79.18کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتے کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے 180گرام وزنی 8کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلئے، گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا،ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں کرکٹ بیٹ میں چھپائی گئی ایک کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔