اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 50.702 کلوگرام منشیات برآمد ، 15 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے50.702 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے50.702 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کیلئے مدینہ جانیوالے 3 مسافروں کے پیٹ سے 402 گرام وزنی مجموعی طور پر 70 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بدنی ُپل، بی آر ٹی سٹاپ چارسدہ روڈ پشاورکے قریب گاڑی سے 12کلوگرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد میں ملزم کے قبضے سے 500 گرام ویڈ برآمد کرلی۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ میں چھپائی گئی 700گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ہمراہی بس سٹاپ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔برہان انٹرچینج موٹروے ایم ون اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلوگرام چرس کے ساتھ 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ریلوے پھاٹک کالا باغ روڈ میانوالی کے قریب ملزم سے 18 کلوگرام چرس،6 کلوگرام افیون برآمد کرلیا برآمد شدہ منشیات استری کے باکس میں چھپائی گئی تھی۔ کالا شاہ کاکو انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 4.8کلوگرام افیون، 1.2کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔چناب ٹول پلازہ گجرات پر 3 ملزمان کے قبضے سے 400 گرام آئس برآمد ہوئی۔ایئرپورٹ روڈ کراچی میں ایک نجی کوریئر آفس سے برطانیہ جانیوالے پارسل میں موجود ویلڈنگ والے چمڑے کے دستانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔