عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ممالک میں زرد بخار (ییلو فیور) کی وبا پھیلنے کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ممالک میں اس بیماری کے 67 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
عالمی ادارہ صحت کا 9 افریقی ممالک میں ییلو فیورپھیلنے کے خدشے پر انتباہ

مزید خبریں
جنیوا۔7نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے افریقی ممالک میں زرد بخار (ییلو فیور) کی وبا پھیلنے کے خدشے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ممالک میں اس بیماری کے 67 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ان ممالک میں برکینا فاسو، کیمرون، وسطی افریقی جمہوریہ، کوٹ ڈی آئیور، گھانا، گنی، لائبیریا، ٹوگو اور نائیجیریا شامل ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق سرحد پار آبادی کی نقل و حرکت، بیماری پھیلانے والے مچھروں کی موجودگی اور ویکسینیشن کی شرح میں فرق ایسے اہم عوامل ہیں جو بیماری کے مزید پھیلاؤ اور دیگر علاقوں تک اس کی منتقلی کے خطرے میں اضافہ کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے موجودہ وبا سے متعلق صحت عامہ کے خطرے کو علاقائی سطح پر درمیانہ جبکہ عالمی سطح پر کم قرار دیا ہے۔







